پیر سید ماجد علی شاہ کا دو روزہ سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) پیر سید ماجد علی شاہ المعروف سخی سرکار کا 19واں سالانہ عرس مبارک آج 12اکتوبرسے سجادہ نشین پیر سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت درگاہِ عالیہ ماجدیہ 12دری روڈ شاہدرہ لاہورمیں شروع ہوگا جبکہ مہمان خصوصی سید رحمت علی شاہ، سید عظمت علی شاہ، سید حشمت علی شاہ اور سید محبوب علی شاہ ہونگے 12اکتوبر بعد نمازظہر دربار کوغسل دیا جائے گا اور اجتماعی دعا کے بعد دوروزہ جاری رہنے والے عرس مبارک میں قرآن خوانی ، محفل نعت اور محفل سماع انعقاد پذیر ہونگی ۔

(جاری ہے)

نیززائرین عرس کیلئے حسب سابق لنگر کا وسیع انتظام بھی ہوگااورخواتین کی تمام محافل باپردہ ہونگی ۔