پی پی 147 لاہور میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق فتحیاب

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 00:18

پی پی 147 لاہور  میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) پی پی 147 لاہور میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق فتحیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور سے ملحقہ پی پی 147 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مکمل ہو جانے کے دعوی کیا جارہا ہے۔ مکمل ہوجانے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی 31 ہزار 993 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف 28 ہزار 641 ووٹ حاصل کر پائے۔ تاہم حتمی سرکاری نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔