زرعی ترقیاتی بینک کے ماہرین کی ٹیموں کو دور دراز مقامات پر جا کر کاشتکاروں کو زرعی مشورے فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا

پیر 12 اکتوبر 2015 12:57

فیصل آباد۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) زرعی ترقیاتی بینک نے کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملک بھر کے کسان اورکاشتکار جدید رجحانات اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے زرعی اجنا س کی فی ایکڑ بہتر سے بہتر پیدا وار حاصل کر کے ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں ممد و معاون ثابت ہو سکیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتا یا کہ مذکورہ اقدام کیلئے بینک کے زرعی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو دور دراز علاقوں میں جا کر کسانوں کو ان کی دہلیز پر آگاہی فراہم کریں گی تاکہ وہ کاشتکاری کو جدید خطوط پر استوار اور ترقی یافتہ ممالک میں رائج اصولوں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتا یا کہ زرعی ترقیاتی بینک کاشتکاروں کو جدید کاشتکاری کے طریقے اختیار کرنے کی ترغیب کے علاوہ انہیں قرضہ جات بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ کسی اضافی مالی بوجھ سے مشکل کاشکار نہ ہوں۔

انہوں نے بتا یا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دیہی علاقوں کو بھی خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ وہاں کے کاشتکار بھی زرعی سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔