گندم کی سفارش کردہ اقسام کی بر وقت کاشت سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، محکمہ زراعت پنجاب

پیر 12 اکتوبر 2015 16:14

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی سفارش کردہ اقسام بر وقت کاشت کرنے سے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق آبپاش علاقوں میں گندم کی اقسام لاثانی 2008-، فیصل آباد 2008-، آری 2011-، پنجاب 2011- اور ملت 2011-کی کاشت یکم نومبر تا 10دسمبر تک کی جائے ۔گندم کی قسم آس 2011کی کاشت 10نومبر تا15دسمبر ،این اے آر سی یکم نومبر تا 15نومبر اور گلیکسی 2013-یکم نومبر تا 30نومبر تک کی جائے ۔

(جاری ہے)

گندم کی اقسام فرید 2006اور معراج 2008کی کاشت 10نومبر تا 15دسمبر تک کی جائے ۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گندم کی قسم پاسبان ۔90کو کلراٹھی زمینوں میں 25اکتوبر تا 15نومبر تک کاشت کیا جائے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ۔2008کو بھی کلراٹھی زمینوں اور پانی کی کمی والے علاقوں میں کاشت کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت سفارش کردہ وقت پر نہ کی جائے تو پیداوار میں بہت زیادہ کمی واقع ہو تی ہے ۔ اس لیے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے گندم کی اقسام کو سفارش کردہ وقت پر کاشت کرنا ضروری ہے ۔