تحریک انصاف کو یہودی ،ہندو لابی کے فنڈنگ کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،جمشید الدین کاکا خیل
عمران خان دونمبر سیاستدانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں ، نندی پور پراجیکٹ کا فوری آڈٹ کی جائے ، وزیر ایکسائز خیبرپختونخوا
پیر 12 اکتوبر 2015 20:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخواکے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹیکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہ نواز شریف نے تخت اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرکے گڈ گورننس کاحلیہ بگاڑ دیا۔نندی پور پراجیکٹ کا فوری آڈٹ کی جائے تاکہ میاں برادران اور علی بابا چالیس چورکی ملک و قوم سے زیادتی بے نقاب ہو جائے۔
نوشہرہ میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کالے پالک پرویز رشید کی تحریک انصاف کو یہودی اور ہندو لابی کی مالی فنڈنگ کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،وہ اپنے سیاسی آقا سے خوشامدی کی چمپیئن سرٹیفیکیٹ لینے کیلئے اوٹ پٹانگ پروپیگنڈے کر رہے ہیں جس کو عوامی حلقے مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
میاں جمشید الدین نے کہا کہ وہ اپنے تاریک سیاسی مستقبل کودیکھ کر حواس باختہ ہو چکے ہیں کیونکہ مستقبل میں سیاسی جیت انکی نہیں جذبہ جنون کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کی خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی،ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم قوم کو ایسا نظام دینگے جس میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی اور تمام معاملات میں شفافیت ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اظہر من شمس ہے کہ اپوزیشن بھی صوبائی حکومت کی مثالی کارکردگی کا اعتراف کرتی ہے۔وزیر ایکسائز نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اور معاشی دونوں میدانوں میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے سانحہ منی کی تحقیقات اور وہاں پاکستان کے سفیر کو عدم دلچسپی ، ناقص انتظامات او ر حجاج کرام کی تکلیف کی پاداش میں فوری طور پر سبکدوش کرنے کا مطالبہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.