اوکاڑہ میں تحریک انصاف کو بدترین شکست، اصل وجوہات سامنے آگئیں
محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 21:06
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) اوکاڑہ میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا بدترین شکست کے باعث اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھے تھے۔اس حوالے سے اب تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
تحریک انصاف کے امیدواراشرف خان سوہنا کو پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی تجاویز کی کے خلاف جاکر ٹکٹ دیا تھا۔2013ءمیں ہونیوالے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالی شفیقہ بیگم نے 36 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جو اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں ۔(جاری ہے)
ضمنی انتخابات کیلئے اُنہوں نے پارٹی کو تجویز دی تھی کہ ان کے صاحبزادے احسن سکندر یا راو خالد یار کو ٹکٹ دیدیا جائے تاکہ برادری کا ووٹ اکٹھا کیاجاسکے ورنہ تحریک انصاف کونشست سے شکست ہوگی۔
شفیقہ بیگم کی اس تجویز سے پارٹی نے بھی اتفاق کیاتھا تاہم شاہ محمود قریشی نے اشرف سوہنا کو ٹکٹ دے دیا جس کی وجہ سےراو برادری کا ووٹ آزاد امیدوارریاض الحق جج کے حق میں پڑگیااور وہ فتحیاب ہوئے۔ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اوکاڑہ سےتحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مسعود شفقت نے بھی اشرف خان سوہنا کی حمایت نہیں کی اور ان کی مہم میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.