`چنیوٹ ،اٹھارہ لاکھ عوام کیلئے ٹرین کا سفر خواب بن کر رہ گیا

ریلوے اسٹیشن تمام بنیادی سہولیات سے محروم `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)چنیوٹ کی اٹھارہ لاکھ عوام کیلئے ٹرین کا سفر خواب بن کر رہ گیا ریلوے اسٹیشن چنیوٹ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گیا تمام متعلقہ حکام کے دفاتر کو تالے پینے کاپانی ،پنکھے اور کینٹین کا نام و نشان تک نہ رہا مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹرینوں کی آمد کا سلسلہ بند ہو جانے سے عوام مایوسی کا شکار ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق کبھی مسافروں کی آمد سے کھچا کھچ بھرا رہنے ولا ریلوے اسٹیشن چنیوٹ وزیر ریلوے اور متعلقہ ارباب اختیار کی مسلسل عدم توجہی کے باعث مکمل طور پر ویران ہو گیا ہے جبکہ ضلع چنیوٹ کا ریلوے سٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لئے عذاب بن گیا ہے۔

تمام متعلقہ حکام کے دفاتر کو تالے لگ گئے جبکہ کینٹین،پینے کا صاف پانی اور پنکھوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا وجودمکمل طور پر ختم ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

یومیہ تمام شہروں اور اضلاع کو جانے والے ٹرینوں کا سلسلہ ختم ہو جانے کی وجہ سے فقط ایک ٹرین جسے سرگودھا ایکسپریس کہا جاتا ہے کے لئے بھی مسافروں کو ٹکٹ کے لئے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔اور بلٹی و دیگر معاملات کے لئے شہریوں کو دھکے کھانے پڑتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں اور انکی وزارت کے بعد پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق ہو کر رہ گیا ہے مسافروں کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں تمام چھوٹے بڑے شہروں اضلاع کو ٹرینیں جاتی تھیں مگر اب ایک آدھ ٹرین چنیوٹ آتی ہے اور باقی ایک ایک کرکے یہاں آنا بند ہو گئی ہیں ۔

شہریوں نے ریلوے سٹیشن چنیوٹ کی حالت زار کو بہتر بنانے اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو ٹرینوں کی آمدو رفت کے سلسلے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے `