پولینڈ میں شدید برف باری ،نظام زندگی مفلوج،مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک

منگل 13 اکتوبر 2015 13:25

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )پولینڈ میں شدید برف باری اور سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی پولینڈ میں سردی کی شدید لہر اورقبل از وقت برفباری سیمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں بیس سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔سڑکیں، درخت اور مکانات سمیت ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک کم سے کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔