جولین اسانج کو امریکا حوالگی کیخلاف نئی اپیل کا حق مل گیا

منگل 21 مئی 2024 13:16

جولین اسانج کو امریکا حوالگی کیخلاف نئی اپیل کا حق مل گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالگی کے خلاف نئی اپیل کا حق مل گیا، جس کے بعد جولین اسانج کی فوری امریکا بدری کا معاملہ ٹل گیا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جولین اسانج کو لندن ہائی کورٹ نے اپیل کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

2019 سے جیل میں قید جولین اسانج خفیبہ معلومات افشا کرنے پر امریکا کو مطلوب ہیں۔ ہائی کورٹ نے 2021 میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ وکلا کا موقف تھا کہ جولین اسانج کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا۔