اسلام آ باد، گن پو ائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملو ث10ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

منگل 13 اکتوبر 2015 23:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (ایس آئی یو) نے گن پو ائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملو ث10ملزمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے اور چوری شدہ ما ل مسروقہ، لیپ ٹاپ، موبائل فون، امریکی ڈالر ،نقدی ، پرفیوم اور پسٹل و دیگر اشیا ء برآمد کر لی ہے۔

ملزمان کے تھا نہ کھنہ اور تھا نہ شالیمار میں ڈکیتی اور چوری کے مقدما ت درج ہیں ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی، محمد ریاض میکن،سلیمان شاہ ، گل خان اے ایس آئیز و جوانوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں پولیس ٹیموں نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مو ثر کا رروائی کر تے ہو ئے 10ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ بر آمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں رضوان ولد محمد زمان ساکن چھجک ہری پور،محمد طیب ولد علی زمان ساکن چھجک ہری پور،غریب نواز ولد کالا خان ساکن چھیلور شریف ہری پور،ظہور خان ولد منظور الہٰی ساکن سید آباد TIPکالونی ہری پور،طارق محمود ولد محمد اشرف ساکن سید آبادTIPکالونی ہری پور،شاہد محمود ولد محمد ریاض سکنہ گاؤں مدروٹہ تحصیل و ضلع اٹک،خالد محمود ولد عبدالرزاق ساکن اعظم بستی سیکٹر مکان 17Aکراچی،عمر ریاض ولد ریاض ساکن مکان نمبر29گلی 2برما ٹاؤن اسلام آباد،حمزہ صفدر ولد محمد صفدر مکان نمبر29برما ٹاؤن اسلام آباد،علی عباس ولد نسیم اختر ساکن مکان نمبر902جناح سٹریٹ 1بابر کالونی راولپنڈی شامل ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ سیریل نمبر1تا 3نے مسمی سعد سلیم مغل سکنہ مکان نمبر86-Bہلالروڈ سیکٹر F-11/4اسلام آباد کے گھر سے چوری کردہ پسٹل 9mm،200ڈالر،نقدی25ہزار،پرفیوم اور گھڑ ی برآمدکروائی اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر252مورخہ17.08.15بجرم 380ت پ تھانہ شالیمار درج رجسٹر ہے ان ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں مندرجہ سیریل 4اور5کو بھی صوبہKPKضلع ہری پور میں گرفتار کر کے برائے پراسیس منتقلی ضلع اسلام آباد مقامی عدالت مجاز میں پیش کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جو ہری پور جیل میں بند ہیں جنکی منتقلی کا پراسیس جاری ہے ۔

-2ملزمان مندرجہ سیریل نمبر6اور 7بالا سے مدعیہ مقدمہ ڈاکٹر عظمیٰ سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا لیپ ٹاپ Dell کمپنی برآمد کرلیا ہے اس وقوعہ میں مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو ملزمان نے گولیاں مار کر زخمی بھی کیا تھا جس کی نسبت مقدمہ نمبر202مورخہ03.09.15بجرم394/337F-vت پ تھانہ کھنہ درج ہے ملزمان کو اس وقوعہ میں دوران کاروائی شناخت پریڈ گواہان نے درست شناخت کرلیا ہے ۔

-3ملزمان مندرجہ سیریل 8تا 10بالاسے مدعی مقدمہ امجد محمود کی بیوی اور بھابھی سے چھینا گیا موبائل فون ،ATM کارڈ اور USB دو عدد بر آمد ہوئیں اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر154مورخہ24.05.15بجرم382/34ت پ تھانہ شالیمار درج رجسٹر ہے اس مقدمہ میں بھی دوران کاروائی شناخت پریڈ ملزمان درست طور پر شناخت ہوچکے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جو انوں کی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے انہیں تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے