چیف سیکرٹیر ی کا آرٹس کونسل کادورہ، ڈینگی کے خاتمے کیلئے پیش کیے جانے والا مزاحیہ ڈرامہ" ڈینگی مکاسو ۔سکھ پا سو ــ" دیکھا

منگل 13 اکتوبر 2015 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) چیف سیکرٹیر ی پنجاب خضرحیات گوندل نے آرٹس کونسل راولپنڈی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں پیش کیے جانے والا دلچسپ مزاحیہ ڈرامہ" ڈینگی مکاسو ۔سکھ پا سو ــ" دیکھا ۔ مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ، ارکان صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،لبنی ریحان ، سیکرٹیر ی صحت پنجاب جواد رفیق ملک ، سیکرٹیر ی زراعت شہر یار احمد ، کمشنر راولپنڈی زاہد سعید ، ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردارنسیم ، ؂حاجی پرویز خان، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ، مقامی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء طالبات نے بڑی تعداد میں اصلاحی ڈرامہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد بھی موجود تھے۔ڈرامے کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹیر ی خضرحیات گوندل نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے 2011کے دوران پر ساڑھے بائیس ہزار ڈینگی مریضوں کی موجودگی حکومت کا ساتھ دے کر اس وباء پر قابو پایا اور اس وقت لاہور میں موجودہ سیزن کے دوران ڈینگی مریضوں کی تعداد 20 سے بھی کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیزن کے دوران میں راولپنڈی میں ڈینگی کے چیلنج کا سامنا ہے اور یہاں مریضوں کی تعداد 1500 کے قریب ہے ۔ انہوں نے طلباء طالبات سے کہا کہ وہ اپنے والدین اور ساتھیوں کے تعاون سے ڈینگی کے سدباب میں اپنا کردار ادا کریں اور اصلاحی ڈرامے کے ذریعے دیئے گئے پیغام کو ہر سو پھیلائیں تاکہ عوام ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے کمر بستہ ہوں ۔

انہوں نے سالڈویسٹ کمپنی کی ڈینگی کے بارے میں عوامی آگاہی کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ڈینگی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور راولپنڈ ی میں اس وباء پر قابو پانے کے لیے سخت محنت درکارہے ۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ، تھائی لینڈ ، ملا یشیااور سنگار پور جسے ملک میں بھی ڈینگی کے ہزاروں مریض موجود ہیں اور عوامی تعاون سے اس مرض پر قابو پایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہر سطح پر احتیا طی و آگاہی تدابیر عام کرنے اور ہسپتالوں میں بہترین مینجمنٹ کے ذریعے ڈینگی کے تدارک کی کوشیش جاری ہیں ۔ اس مو قع پر چیئرمین ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری ادارے ڈینگی کے خلاف مہم میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اس موذی مرض کا خاتمہ کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں حکومتی مشینری نہ صرف طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں بلکہ آگاہی واک اور سیمینار ز کا باقاعدہ اہتمام کر کے عوام الناس کو اس موذی مرض کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کررہے ہیں جس میں لوگوں کو اس موذی مرض سے بچنے کے آسان احتیا طی تدابیر اور اس مرض کا شکار ہونے کی صورت میں اعقائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مکمل راہنمائی دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس مہم میں سرکاری محکموں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ حد تک مدد حاصل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :