فیصل آباد میں (ن) لیگی دھڑے ”دست و گریباں “،عابد شیر علی پرکرپشن سمیت سنگین الزامات ،سی پی او آفس کے گھیراو کی دھمکی ،عابد شیر علی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی اپنے بھائی عامر شیر علی کو فیصل آباد کا مئیر بنا نا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز و دیگر کے عابد شیرعلی پر سنگین الزامات
منگل 13 اکتوبر 2015 23:48
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13اکتوبر۔2015ء) فیصل آبا میں ن لیگی دھڑے کھل کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ،ایک دھڑے نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پر پی ٹی آئی سے ساز باز کا الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ عابد شیر علی اپنے بھائی عامر شیر علی کو فیصل آباد کا مئیر بنا نا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میا ں عبد لمنان ،ملک نواز اورن لیگ فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز نے الزام عائد کیا ہے کہ عابد شیر علی کرپشن میں ملوث ہیں۔(جاری ہے)
لیگی رہنما میا ں عبد المنان کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی فیصل آباد میں موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔مسلم لیگی کارکن عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی کو فیصل آباد کے مئیر کے طور پر قبول نہیں کر یں گے۔
لیگی رہنما ملک نواز کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی نے میرے بھائی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیرمملکت برائے پانی و بجلی ہو نگے۔ن لیگ فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز نے کہا کہ ملک نواز کے بھائیوں پر درج کیے گئے مقدمے اگر واپس نہ لیے گئے تو سی سی پی او آفس کا گھیراو کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.