مصر میں غیر مہذب لباس پہننے والی خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی
ہم ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی انتخابات کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ٗرفعت قمصان
بدھ 14 اکتوبر 2015 22:10
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) مصر کی حکومت نے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر مہذب لباس زیب تن کرنے والی خواتین کے پولنگ مراکز میں داخلے اور ان کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر میں وزیراعظم کے مشیر برائے انتخابی امور میجر جنرل رفعت قمصان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ کا عمل ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کے لئے 27 ہزار ذیلی انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور 11 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انتخابی عمل کے دوران 87 مقامی و غیر ملکی تنظیمیں اور 61 غیر ملکی سفارت خانے بھی انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔رفعت قمصان کے مطابق ہم ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی انتخابات کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
یہ کوئی ‘فیشن شو’ یا ثقافتی میلہ نہیں کہ اس میں رنگا رنگ طرز کے لباس پہن کر ان کی نمائش کی جائے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹر اور انتخابی عملے دونوں کے لیے باوقار لباس زیب تن کرنا لازمی ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قومی اور سماجی روایات کا احترام کرتے ہوئے متنازع اور غیر مہذب لباس لباس پہن کر ووٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ انتخابی عملہ تنگ اور فحش لباس پہننے والی کسی بھی خاتون کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا مجاز ہوگا۔واضح رہے کہ مصر میں پہلے مرحلے کے پارلیمانی انتخابات 30 اکتوبر کو ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.