بلوچستان کے مسئلوں کا حل فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ حقوق کی فراہمی سے ہے: عمران خان
محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:25
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسئلوں کا حل فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ حقوق کی فراہمی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سابق وفاقی وزیر یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے جائیں گے تب تک وہاں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
فوج آپریشن سے بلوچستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔بلوچستان کی محرومیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ بلوچستان سے گیس بہت پہلے دریافت ہوگئی تھی تاہم کوئٹہ کو گیس 1980 میں جا کر ملی تھی۔ بلوچستان اور اندرون سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے اور یہ حقوق کی فراہمی کے بنا ختم نہیں ہوسکتی۔(جاری ہے)
پاک چین راہداری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری کا منصوبہ پاکستان پر اللہ کا کرم ہے۔
چین اس منصوبے سے اپنی معاشی ترقی چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سےپاک چین اقتصادی راہدری کے لیے چھوٹا روٹ استعمال کرنے کے بجائے طویل روٹ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کمپنیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ایسے لوگوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے اور انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کر کے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.