پنجاب کوآپریٹوبنک نے فصل ربی کے لیے قرض پالیسی جاری کردی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:12

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء))صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے فصل ربی 2015-16کے لیے پیداواری قرضہ جات کی پالیسی جاری کردی ہے جس کے مطابق قرضہ جات کا اجراء 15اکتوبر 2015سے شروع ہورہاہے۔ یہ قرضہ جات 31دسمبر 2015جاری کئے جائیں گے۔ ا ن کی واپسی 30جون 2016تک ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل ربی کے لیے بنک میں 2500ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

2لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ زرعی زمین کی کفالت کی صورت میں بذریعہ آڑ رہن اس ثابت باحق بنک کروا کرد ے گا۔ انہوں نے کہا کہ فصل ربی 2015-16کے لیے جاری شدہ قرضہ جات کی سٹیٹ بنک کی ہدایت کے مطابق کی انشورنس لازمی ہوگا۔ انہوں نے 25ایکڑ تک رقبہ ملکیتی یا مظاہرہ پرمیم پالیسی کے مطابق حکومت اور زائد ملکیت والے اپنا پرمیم خودادا کرنے کے پابند ہوگئے۔