کوئٹہ،فرنٹےئرکوربلوچستان کے زیراہتمام فیلڈفائرنگ کاانعقاد

اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آفیسرز اورجوانوں میں انعامات تقسیم کیے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) فرنٹےئرکوربلوچستان کے زیراہتمام فیلڈفائرنگ کاانعقادکیا گیااختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آفیسرز اورجوانوں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق پشین کے فیلڈ فائرنگ رینج میں ایف سی بلوچستان کی 10روزہ فیلڈفائرنگ پریکٹس اختتام پذیرہوئی جس میں ایف سی کی 12کوروں نے حصہ لیا۔

فائرنگ پریکٹس میں بڑے ہتھیار جن میں12.7ایم ایم گنز، 14.7ایم ایم گنز، آر پی جی سیون،120ایم ایم آر آراور 81ایم ایم مارٹرکی فائرنگ مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

10روزہ انٹرکورپریکٹس کے آخری دن آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور مشقوں کامعائنہ کیا جبکہ فائرنگ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آفیسرز،جے سی اوز اورسپاہیوں میں انعامات تقسیم کیے واضح رہے کہ 10روزہ فائرنگ پریکٹس07سے17اکتوبر تک جاری رہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے ایف سی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے صوبے بھر میں حالات کی بہتری کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے اور اس عہد کا کا اعادہ کیا کہ امن کے تسلسل کو برقراررکھنے کیلئے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا