گوجرانوالہ میں موٹرسائیکلیں چرانے والا فیملی گینگ گرفتار

تین بھائی اور ان کی بیویاں پنجاب کے مختلف شہروں سے 200 موٹر سائیکلز چوری کرچکے ہیں،پولیس

اتوار 18 اکتوبر 2015 15:00

گوجرانوالہ میں موٹرسائیکلیں چرانے والا فیملی گینگ گرفتار

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء ) گوجرانوالہ پولیس نے ایک ایسا فیملی گینگ گرفتار کیا جس کے تمام ملزمان ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔تین بھائی اور ان کی بیویاں اب تک پنجاب کے مختلف شہروں سے 200 موٹر سائیکلز چوری کرچکے ہیں۔گوجرانوالہ کے تین بھائی اور ان کی بیویوں نے مل کر فیملی گینگ بنایا۔ یہ گینگ پنجاب کے مختلف شہروں سے موٹرسائیکلز چوری کرتااور پھر چوری کی موٹر سائیکل آگے بیچ دیتا ، پھر یہ موٹر سائیکلز خیبر پختونخوا اور وہاں سے افغانستان اسمگل ہوجاتیں۔

تین بھائیوں کے سرغنہ آصف کا کہنا تھاکہ اس نے یہ کام گذشتہ سال جیل میں سیکھا تھا ، جہاں ایک اور قیدی نے اسے ماسٹر کی دی ، اور جادوی اس چابی نے اس کا کام آسان کردیا ، پانچ سے سات سیکنڈ میں وہ کسی بھی موٹر سائیکل کا کیسا بھی لاک کھول سکتا ہے، اور ایسا اس نے گرفتاری کے بعد پولیس کو کرکے بھی دکھایا۔

(جاری ہے)

لیکن یہ گینگ اتنے عرصے تک پولیس کو کیسے چکمہ دیتا رہا اور اس کاروبار میں بیویوں کا کیا کام تھا، اس کا راز یہ کھلا کہ چوری کی موٹر سائیکلز پر بیویوں کو پیچھے بٹھالیتے تو پولیس فیملی کا مارجن دیتے ہوئے چیکنگ نہیں کرتی تھی ، لیکن بالاآخر گینگ کا پول کھل گیا اور گوجرانوالہ سے یہ گینگ پکڑا گیا۔

ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کے مطابق یہ گروہ بین الاقوامی گینگ کے ساتھ کام کررہا تھا اور اب تک دوسو سے زائد موٹر سائیکلز چوری کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :