نواز شریف امریکہ بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں، پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر بات کریں‘ حکمران راستہ ضرور بنائیں مگر ہر راستہ تخت لاہور کی طرف نہ جائے‘ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ان کو کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے‘ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کرینگے‘ قوم سے درخواست ہے وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 19 اکتوبر 2015 13:57
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف امریکہ بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر بات کریں‘ حکمران راستہ ضرور بنائیں مگر ہر راستہ تخت لاہور کی طرف نہ جائے‘ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں ان کو کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے‘ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کرینگے‘ قوم سے درخواست ہے وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔
وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھارت کے خلا ف ثبوت لے کر امریکہ کیوں جائیں کیا امریکہ ہمارا آقا ہے ۔ نواز شریف اپنے دورہ کے دوران امریکہ میں پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کریں اورامریکہ میں بھٹو کی طرح پاکستان کا کیس لڑیں،بھٹو نے عوام کی بات کی جس کی وجہ سے وہ آج بھی زندہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر اب مزید برداشت نہیں کریں گے،اگروسائل استعمال کریں تو ہندوستان جیسے کئی ممالک کو چلاسکتے ہیں۔نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انہیں کچھ ہوا تو کرنے والے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ وہ گالیاں دینے والے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.