اسلام آباد : حکومت نے سردار ایاز صادق کی جگہ پرویز ملک کو قومی اسمبلی کا اسپیکر بنانے کا فیصلہ کر لیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 11:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : حکومت نے اسپیکر کے عہدہ کیلیے سردارایازصادق کے بجائے پرویزملک کومنتخب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے . یہ فیصلہ سردار ایازصادق کی ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کی بناپر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن ایاز صادق کے بجائے پرویزملک کو بطور اسپیکرسامنے لارہی ہے اس مقصد کے لیے ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں لے لیاہے،پرویزملک کواسپیکربنانے کا فیصلہ حمزہ شہباز، چوہدری نثار اورشہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیاہے۔
پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں جس نے بینظیربھٹواور آصف زرداری کیخلاف متنازع فیصلہ بھی سنایاتھا۔پرویزملک کی ایک بہن پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.