نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کو میچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، عہدے سے مستعفی
ہفتہ 24 اکتوبر 2015 18:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کو پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سے وضاحت کیے جانے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق41سالہ محمد اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران غیر ملکی سپورٹس چینل پر تجزیے پیش کیے تھے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ،شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد محمد اکرم نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے او ر پی سی بی نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے او ر انہیں اپنے کام کے سلسلے میں لاہور میں رہنا پڑ رہا ہے ،اپنے کام کے باعث وہ فیملی کو پورا وقت نہیں دے پارہے تھے اور اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی ’’آفیشل ‘‘ کمنٹیٹر یا تبصرہ نگار نہیں بن سکتا ہے لیکن محمد اکرم نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.