دنیا میں 2 افراد پر مشتمل گا و ں

سپین کا لاایسٹریلا نامی یہ خوبصورت گاوٴں امیر لوگوں کے اہل خانہ کے لیے بسایا گیا تھا، یہاں 2 اسکول، گرجا گھر اور درجنوں دکانیں تھیں، 1883 میں یہ گاوٴں اس وقت اجڑگیا جب سیلاب سے نصف آبادی لقمہ اجل بن گئی اور باقی رہ جانے والوں نے علاقے کو خیرباد کہہ دیا

اتوار 25 اکتوبر 2015 16:48

دنیا میں 2 افراد پر مشتمل گا و ں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء) دنیا میں ایک ایساگاوٴں ہے جہاں یہ تمام آسائشیں موجود ہیں لیکن گزشتہ 45 برسوں سے اس گاوٴں کی آبادی صرف 2 افراد پر مشتمل ہے اورقریب ترین آبادی بھی 25 کلومیٹر دور ہے۔ تازہ ہوا، حسین مناظر، سر سبز زمین اور زندگی کی تمام سہولیات، کون ہے جو ان تمام چیزوں سے منہ پھیر دے لیکن اسپین میں ایسا ہی سپین کا لاایسٹریلا نامی یہ خوبصورت گاوٴں امیر لوگوں کے اہل خانہ کے لیے بسایا گیا تھا اور اس کی آبادی بہت زیادہ تھی، یہاں 2 اسکول، گرجا گھر اور درجنوں دکانیں تھیں لیکن 1883 میں یہ گاوٴں اس وقت اجڑگیا جب سیلاب سے نصف آبادی لقمہ اجل بن گئی اور باقی رہ جانے والوں نے علاقے کو خیرباد کہہ دیا۔

لاایسٹریلا میں گزشتہ 45 برس سے اب صرف ایک عمر رسیدہ جوڑا ہی رہتا ہے اس کے علاوہ گاوٴں میں 3 کتے، 3 مرغیاں اور 25 بلیاں بھی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

مارٹن اور سن فروسا کی پہلی ملاقات 70 برس قبل اسی گاوٴں میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے ایک ساتھ بچپن سے جوانی میں قدم رکھا اور ان کے درمیان محبت پروان چڑھی، یہیں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ایک پیاری سی بیٹی کے ماں باپ بنے لیکن بدقسمتی سے وہ 12 برس کی عمر میں انتقال کرگئی۔مارٹن اور سن فروسا کے ماہ و سال گزرتے رہے لیکن نا دونوں کے درمیان محبت ختم ہوئی نا انہوں نے گاوٴں چھوڑنے کے بارے میں سوچا، مارٹن کی عمر اس وقت 79 برس ہے اور سن فروسا زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکی ہیں، ہفتوں کوئی ان سے ملنے نہیں آتا لیکن وہ اپنی محبت کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :