آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان
اتوار 25 اکتوبر 2015 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سیمت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کل پیر کو پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویڑن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بنوں، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔(جاری ہے)
مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج رات اور سوموارکے روز پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد(سیدپور 112،زیروپوائنٹ 103، گولڑہ 74، بوکرہ66 ملی میٹر)جبکہ راولپنڈی (شمس آباد 100، چکلالہ 72)، کاکول 85، بالاکوٹ 79، مری 74، گڑھی دوپٹہ 73، مظفرآباد 71، کامرہ 70، راولاکوٹ 62، پٹن، کوہاٹ 49، مالم جبہ 48 ، رسالپور 44، چراٹ 38، کالام 31،سیدوشریف 29، پشاور (ائیرپورٹ 25، سٹی 20)،لوئیر دیر ، کوٹلی 18، دیر 17، منگلا 16، دروش 14، ڈی جی خان، فیصل آباد، جہلم، چکوال 13، کوٹ ادو 12، استور 11، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ 10، چترال، بارکھان، سکردو 09، ملتان، ڈی آئی خان 08، بنوں 07، شورکوٹ، جوہر آباد، گجرات 06، میرکھنی، نورپور تھل، سرگودھا 05، لاہور، منڈی بہاوٴالدین میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔آج سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی، لسبیلہ، حیدرآباد، تربت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.