معروف کالم نگار اوریا مقبول کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ہی خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 27 اکتوبر 2015 22:15

معروف کالم نگار اوریا مقبول کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ہی خوفناک زلزلے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27اکتوبر 2015 ء) معروف کالم نگار اوریا مقبول کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ہی خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں آنے والے زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ معروف کالم نگار اوریامقبول جان نے کچھ ہفتے قبل ایک آرٹیکل تحریر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ملک میں خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کی تھی۔

مذکورہ کام میں اوریا مقبول جان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی۔ ان لوگوں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے بہت خوفناک خواب دیکھے ہیں جن میں تباہ کن زلزلے اور سونامی دکھائی دیے۔ اور کچھ خوابوں میں تو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے کچھ علاقوں کو مکمل تباہ ہوجاتے دیکھا گیا۔