ھائیر ایجوکیشن کمیٹی نے کامسیٹس کی ڈگریاں تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ھائیر ایجوکیشن نے کامسیٹس انسٹیٹوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ( سی آئی آئی ٹی ) کے دوہری ڈگری پروگرام کے تحت اس کی ڈگریاں تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام سی آئی آئی ٹی نے 2010 میں لاہور کیمپس میں شروع کیا گیا اور اسے برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا تاہم ھائر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت نہیں لی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

30 ستمبر کو ھائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ پروگرام کمیشن کے عہدیداروں سے زبانی یقین دہانی کے بعد شروع کیا گیا مزید یہ کہ سی آئی آئی ٹی کی مقامی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ۔