معاوضے کی عدم ادائیگی ، جامعہ کراچی کے اساتذہ کا امتحانی کاپیاں جانچنے سے انکار

بدھ 28 اکتوبر 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء)جامعہ کراچی کی ایم اے پرائیویٹ کی امتحانی کاپیاں چانچنے والے اساتذہ نے اپنے گزشتہ سال کے معاوضے کی عدم ادائیگی پر رواں سال کی ایم اے کی امتحانی کاپیاں چانچنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ایم اے کے نتائج کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ہے صوبائی حکومت کی جانب سے اسے گرانٹ بھی نہیں ملی ہے جب کہ اساتذہ اور ملازمین کے دباو میں 12 کروڑ روپے لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کردیے گئے اور اساتذہ کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود ان کی بھرتیاں جاری ہیں جب کہ وزیر اعلی سندھ نے بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ایک استاد نے بتایا کہ انہیں جب تک پچھلا معاوضہ نہیں ملتا وہ ایم اے کی کاپیاں نہیں جانچیں گے۔