مشیرخزانہ میر خالد خان لانگو کا قبائلی رہنماء وڈیرہ جمعہ خان لانگو کی وفات پر افسوس کا اظہار

بدھ 28 اکتوبر 2015 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) مشیرخزانہ میر خالد خان لانگو نے قبائلی رہنماء وڈیرہ جمعہ خان لانگو کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لانگو قبائل ایک عظیم اور بزرگ شخصیت سے محروم ہوگئے جن کا خلاء صدیوں پر نہیں کیا جاسکتا لندن سے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے وڈیرہ جمعہ خان لانگو کی وفات پر ان کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرہ جمعہ خان لانگو مرحوم نے ہمیشہ بلوچستان اور کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا اور بلوچستان کے قبائل میں بھی بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی ۔