قائد اعظم ٹرافی، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے گروپ میچ جیت لیا
یو بی ایل نے اسلامآباد کو ایک اننگز اور120رنز ، نیشنل بینک نے لاہور وائٹس کو ایک اننگز اور12 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی،کامران اکمل نے 140 رنز کی شاندار اننگز
جمعہ 30 اکتوبر 2015 18:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اپنے میچز جیت لیے, جبکہ بقیہ تمام میچز ڈرا رہوگئے۔ اسلام آبادکے ڈائمنڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں یو بی ایل نے اسلامآباد کو ایک اننگز اور 120 رنز سے شکست دے دی۔
(جاری ہے)
یو بی ایل کی جانب سے عمیر خان نے نوے، حماد اعظم نے اٹھاسی اور سعید بن ناصر نے پچیاسی رنز بنائے، جبکہ میر حمزہ نے 8اور احسان عادل نے6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پول بی کے میچ میں نیشنل بینک نے لاہور وائٹس کو ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔نیشنل بینک کی جانب سے کامران اکمل نے140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عمر وحید، اکبر الرحمان اور فہیم اشرف نے بھی نصف سینچری اسکور کی۔ نیشنل بینک کی جانب سے ضیا الحق نے7، محمد اصغر نے5 اور احمد جمال نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان معاملات خرابی کی طرف جانے لگے
-
جیسن گلیسپی کی پاکستان آنے کی تصدیق، ڈومیسٹک کرکٹ کا مشاہدہ کریں گے
-
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر ہونے کا امکان
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.