بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے،زرعی ما ہرین

پیر 2 نومبر 2015 15:14

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)رواں سیزن کے دوران پنجاب میں گندم کی کاشت کا 10 فیصد حصہ بارانی اور 90فیصد آبپاش علاقوں سے حاصل کیاجائیگا جبکہ مقررہ ہدف کے مطابق ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے گی تاکہ ایک کروڑ 94لاکھ ٹن کے قریب گندم کا پیداواری ہدف حاصل کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کی جا سکتی ہے جس کیلئے پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں این اے آر سی 2011، لاثانی 2008، پنجاب 2011، گلیکسی 2013، آری 2011 کی منظوری دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں اور کلراٹھی و پانی کی کمی والی زمینوں کیلئے فیصل آباد 2008، پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع میں ملت 2011اور آس 2011 کاشت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ بارانی علاقوں میں منظور شدہ اقسام چکوال 50، این اے آر سی 2009، بارس 2009 اور دھرابی 2011 بھی کاشت کی جاسکتی ہیں۔