پنجاب سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے، ترجمان

پیر 2 نومبر 2015 15:15

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے اس لیے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گندم کی بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر پیداوار حاصل کرنے کیلئے اچھے اور صحت مند شہ زور بیج کاشت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیارکردہ شہ زور بیج عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے اورگندم کاانتہائی اعلیٰ معیار کی منظور شدہ اقسام کا شہ زور تصدیق شدہ بیج 2430روپے فی 50کلوگرام بیگ دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سیڈ کارپوریشن نے گندم کا بیج نئی دیدہ زیب اور مضبوط و محفوظ پیکنگ میں تیار کیاہے تاکہ جعلسازی کی بھی روک تھام ہو سکے۔