باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجود غیر ضروری بور ختم کرنے کی ہدایت

پیر 2 نومبر 2015 15:15

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجود غیر ضروری بور ختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان حضرات فوری طور پر غیر ضروی بور کاٹ کر ختم کر دیں اور درختوں کی جڑوں کے ساتھ تنے تک چونا لگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آ م کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھر پور لذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں اور برآمد کنندگان یہ آم مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔