دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط کی جا ئے،ما ہر ین

پیر 2 نومبر 2015 15:15

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیہ کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجما ن نے بتایاکہ اگر فصل کی بیجائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے ۔