بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اقدامات کئے جا ئیں،محکمہ زراعت

پیر 2 نومبر 2015 15:20

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت نے بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ بینگن کی پنیری پر ابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں اگر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ تنے کو خشک کرکے پودے کو تبا ہ کر دیتے ہیں۔