انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل چار کرکٹرز وطن واپس بھیج دیے گئے
عمران خان، جنید خان، شان مسعود اور فواد عالم شامل
پیر 2 نومبر 2015 22:26
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل چار کرکٹرز وطن واپس بھیج دیے گئے ہیں جن میں عمران خان، جنید خان، شان مسعود اور فواد عالم شامل ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان شارجہ ٹیسٹ سے قبل ان فٹ ہوگئے تھے جبکہ جنید خان شان مسعود اور فواد عالم کا ون ڈے ٹیم میں منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے لہٰذا انہیں بھی وطن بھیجا گیا ہے۔
جنید خان اور فواد عالم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کسی میچ میں حصہ نہ لے سکے۔ شان مسعود ابوظہبی اور دبئی ٹیسٹ کھیلے تھے جن کی چار اننگز میں وہ صرف اٹھاون رنز بناسکے۔ چاروں اننگز میں انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا تھا۔عمران خان نے دد ٹیسٹ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔(جاری ہے)
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں ہونے والا ہے جس کے لیے چیف سلیکٹر ہارون رشید ان دنوں شارجہ میں موجود ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے دو ون ڈے گیارہ اور تیرہ نومبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ تیسرا ون ڈے سترہ نومبر کو شارجہ اور چوتھا ون ڈے بیس نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 26 اور 27 نومبرکو دبئی میں ہونگے جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 30 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز کا ریکارڈ رضوان کے نام
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو47رنز سے ہرادیا
-
ایورج کیلئے کھیلنا کھلاڑی کو 'اوسط درجے کا بلے باز' بنا دیتا ہے: محمد رضوان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی قومی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ کی تعریف
-
نوویک جوکووچ کو اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں شکست ، ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے
-
آئیگا نتالیہ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں جگہ بنا لی
-
آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے افغان تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل
-
پاکستان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی بار 15 چھکے جڑ دیے
-
فیصلہ کیا تھا کہ ہدف 18ویں اوور سے پہلے حاصل کرنا ہے : بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.