انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو47رنز سے ہرادیا

پیر 13 مئی 2024 12:21

انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو  نے  دہلی کیپٹلز کو47رنز سے ..
بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) رائل چیلنجرز بنلگورو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے62 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو 47رنز سے شکست دے دی،یہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی لیگ میں چھٹی فتح ہے،کیمرون گرین نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،انہیں عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے لیگ کے 62 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، رجت پاٹیدار نے 52،کیمرون گرین نے ناقابل شکست 32، ویل جیکس نے 41 جبکہ ویرات کوہلی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

دہلی کیپٹلز کی جانب سے خلیل احمد اور راسخ اسلام نے دو دو جبکہ اشانت شرما،مکیش کمار اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

جواب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ آخری اوورکی پہلی گیند پر 140 رنز بنا سکی،دہلی کیپٹلز کے کپتان اکسر پٹیل نے 57رنز کی اننگز کھیلی، شائی ہوپ 29 رنز بناسکے۔رائل چیلنجرز بنگلورو کے یش دیال نے تین ،لوکی فرگوسن نے دو جبکہ سراج سنگھ ،کیمرون گرین اور سوپنل سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو میچ میں 47 رنز سے ہرادیا۔ \932

متعلقہ عنوان :