آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے
منگل 3 نومبر 2015 17:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب کالا پانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ می مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جگو میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل نورانی اسٹار کو 8-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے شبیر اور نوشاد نے 3-3گول جبکہ رحمن اور ہری چند نے 1-1گول اسکور کئے ۔
حریف ٹیم کا واحد گول ظفر نے کیا ۔(جاری ہے)
دوسرے میچ میں ینگ گلوب نے پاک محمدی کلب کو 4-0سے ،حیدری اسپورٹس نے حمایتی الیون کو 5-4سے ،گلشن ملت نے الغازی فٹ بال کلب کو 2-1سے ،افغان جانباز کیماڑی نے عادل اسپورٹس کو 4-0سے اور کوہاٹ اسپورٹس نے قذافی گرین کو 1-0سے زیر کردیا ان میچوں میں ریفریز کے فرائض جمیل ناز ،فرید طوفان،حیدر علی اور محمود نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں بروز جمعرات اہم میچ مسلم برادرز بمقابلہ عمر اسٹار کھیلا جائیگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.