حکومت کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کر نے کیلئے کسان پیکج پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے‘دھا ن اورکپاس کے کسانوں کے ما لی نقصانات کے ازالے کیلئے نقد امداد کی تقسیم کا پہلا مر حلہ بہت جلد شروع کیا جا ئیگا‘کمشنر سا ہیوال ڈویژن عظمت محمود کا اجلاس سے خطاب
منگل 3 نومبر 2015 22:48
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) کمشنر سا ہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی معاشی مشکلات کو کم کر نے کیلئے کسان پیکج پر سنجیدگی سے عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے ۔دھا ن اورکپاس کے کسانوں کے ما لی نقصانات کے ازالے کیلئے نقد امداد کی تقسیم کا پہلا مر حلہ بہت جلد شروع کیا جا رہا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ متاثرہ کسانوں کے نا موں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
وہ یہاں اپنے دفتر میں کسان پیکج پر عملدرآمد کا جا ئزہ لینے کیلئے ہو نیوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈی سی اوز آصف اقبال چوہدری ،قیصر سلیم اور جا وید اختر محمود ،ایڈیشنل کمشنر امتیاز نذیر، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق الرحمن خان اور مہر فلک شیر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے بارہ ایکٹر سے کم ملکیتی کپاس اور دھا ن کے کا شتکاروں کو فی ایکٹر 5ہزار روپے نقد امداد دی جا ئیگی تاکہ ان کو فصلوں کے کم معاوضے سے ہو نے والے ما لی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے تینوں اضلاع میں 4,4 سنٹرز بنا ئے جا رہے ہیں جہاں کسانوں کو امدادی چیک تقسیم کئے جا ئیں گے جبکہ ضلعی انتظا میہ کسانوں کو ان کے گھروں سے سنٹر تک لا نے اور واپس لے جا نے کے لیے ٹرا نسپورٹ بھی مہیا کر یگی ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سنٹرز پر کسانوں کو مکمل سہو لیات دی جا ئیں اور شکا یتی مراکز بھی قائم کئے جا ئیں تاکہ کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.