Live Updates

مانچسٹر : ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے دس ماہ پر کتاب لکھنے کی پیشکش پر معذرت کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 14:26

مانچسٹر : ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے دس ماہ پر کتاب لکھنے کی پیشکش ..

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) :پاکستان تحریکٍ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز سے انٹرویوز اور کتاب لکھنے کی پیشکش قبول نہ کرتے ہوئے فی الحال معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان کو متعدد میڈیا ہاؤسز کی جانب سے انٹر ویوز اور عمران خان سے دس ماہ رہنے والی شادی پر کتاب لکھنے کی بے شُمار آفرز موصول ہو رہی تھیں جس پر ریحام خان نے فی الحام معذرت کر لی ہے . ریحام خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز ابھی بھی ریحام خان سے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے‘ ریڈیو یا اخبارات پر انٹرویوز کی لاکھوں پاؤنڈز کی مد میں پیشکش کر رہے ہیں جس پر ریحا م خان نے تمام اداروں سے فی الحال معذرت کر لی ہے کیونکہ ابھی وہ ذہنی طور پر شدید پریشان ہیں اور پریشانی کم کرنے کیلئے لندن میں اپنے بچوں اور دوستوں کےساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات