فیکٹری حادثہ ، 97 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا
جمعرات 5 نومبر 2015 11:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر2015ء) لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، زندہ نکالے جانے والے افراد کی تعداد 97 ہوگئی ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ 17 گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی امدادی ٹیم بھی شریک ہے ۔ ملبے تلے بچوں سمیت اب بھی کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ اپنے بچوں اور اہلخانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے گئے افراد کو کیا خبر تھی کہ اُن پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑے گئی ۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی عمارت کیا ڈھیر ہوئی کئی خواب چکنا چور ہو گئے ۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں ۔ فوج ، ریسکیو اہلکار اور بحریہ ٹاؤن کی ٹیموں نے ملبے سے کئی زخمیوں کو نکالا ۔(جاری ہے)
رات بھر لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے ۔ انہیں زندہ دیکھنے کی آرزو میں ملبے کے قریب موجود افراد کی آنکھیں پتھرا گئیں ۔
امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو زندہ سلامت ملبے سے نکال لیا جائے ۔ کنکریٹ کے ملبے میں پھنسی زندگیوں کی مدد کیلئے فوج کی 38 رکنی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ پاک فوج کی ٹیم بھاری مشینری بھی اپنے ہمراہ لے کر آئی ہے جن میں ملبہ اٹھانے کے لیے دو ہائیڈرالک جیک ، 2 جنریٹرز ، ایکسویٹرز ، ڈمپرز اور ایمبولینسز بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے دو سراغ رساں کتے بھی ہیں ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور میجر جنرل طارق امان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریسکیو کارروائیوں کو مانیٹر کیا ۔ امدادی کاموں میں شہری بھی کسی سے پیچھے نہیں اور کئی جانیں بچائیں لیکن کئی چراغ گل بھی ہوگئے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.