شکارپور، دو سال قبل روپوش ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 5 نومبر 2015 22:56

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) شکارپور پولیس کے انسپیکٹر عامر حیات عرف چلبل پانڈے نے خفیہ اطلاع پر نم کھبڑ موڑ پر چھاپہ مارکر گذشتہ دو سالون سے روپوش ملزم آغا سرفراز کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ نم کھبڑ موڑ پر مسافر کوچ کے انتظار میں کھڑا تھا ملزم کو دو سال پہلے تھرڈ سول جج شکارپور کی عدالت نے مسلسل روپوش رہنے کی وجہ سے اشتہاری ملزم قرار دیا تھا جبکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شکارپور ،لاڑکانہ ،بنگل دیرو سمیت دیگر اضلا ع کے 11نوجوانون سے 25لاکھ روپے بطور سیکورٹی ڈپازٹ لیئے تھے اور ان کو کہا تھاکہ وہ ان کو دبئی میں مختلف اسامیون پر نوکری دلوارہے ہیں جبکہ ملزم نے رقم وصول کرکے فرار ہوگیا تھا جس کو پولیس نے گرفتار کرکے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج شکارپور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہان سے ملزم کو تھرڈ سول جج شکارپو ر کی عدالت میں پیش کیا گیا کیونکہ ملزم کا مقدمہ اسی عدالت میں انڈر ٹرائل ہے جہان سے ملزم اغا سرفراز پٹھان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :