پنجاب کا وطیرہ رہا ہے گالیاں دینے والوں کو سب سے زیادہ مفادات دیئے ہیں،میراسراراﷲ زہری

پنجاب کو بڑے بھائی کا درجہ دینے والوں کو ہمیشہ مایوس کیا ہے

جمعرات 5 نومبر 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میراسرار اﷲ زہری نے کہا ہے کہ پنجاب کا وطیرہ رہا ہے کہ گالیاں دینے والوں کو سب سے زیادہ مفادات دیئے ہیں جبکہ پنجاب کو بڑے بھائی کا درجہ دینے والوں کو ہمیشہ مایوس کیا ہے مری معاہدہ صرف اور صرف 3 جماعتوں کے درمیان اقتدار کو طول دینے کیلئے اور عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے سیاسی ایشو بنایا ہے کرایہ دار کی حکومت اس وقت تک چلتی ہے جب تک مالک اس کو اجازت دے رکھے جب بڑے مالک رخصت کریں گے تو ایک دن بھی یہ حکومت نہیں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پشتون اور بلوچ قوم پرستوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے برسوں سے پنجاب کو گالیاں دیں اور پنجاب کا وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی پنجاب کو گالی دے گا ان کو زیادہ سے زیادہ نوازا جاتا ہے جبکہ بڑے بھائی کو سمجھنے والوں کو ہمیشہ پسماندہ رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں مری معاہدہ پر صرف سیاست کی جارہی ہے اور یہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاہدہ نہیں ہوا بلکہ تین جماعتوں کے درمیان مفادات کی تقسیم کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے جب تک پنجاب کے بڑے مالک اس حوالے سے فیصلہ نہیں کریں گے اس وقت یہ حکومت رہے گی اور جس دن بڑے مالک نے فیصلہ کیا تو یہاں کرایہ دار کی حکومت نہیں رہے گی بلکہ ان کو اپنی اپنی جگہوں پر رخصت کریں گے اور بلوچوں کو ہمیشہ پنجاب کیساتھ لڑایا گیا مگر اب پنجاب کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے یہ لوگ ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں سابقہ حکومتوں میں بلوچستان کے حوالے سے فیصلے کوئٹہ میں ہواکرتے تھے اب اقتدار سے لیکر فنڈز کی تقسیم اور ساحل و وسائل کے فیصلے بھی اسلام آباد یا رائے ونڈ میں کئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :