کراچی، مختلف علاقوں میں نصب 12 ہورڈنگز،148 پول سائن اور 150 بینر/ اسٹیمرزاتار لیے گئے

جمعرات 5 نومبر 2015 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکسز نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے خلاف ضابطہ اور غلط جگہوں پر لگائے گئے اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف 19 اکتوبر تا 4نومبر 2015کے دوران کاروائی میں شہر کے مختلف علاقوں میں نصب 12 ہورڈنگز،148 پول سائن اور 150 بینر/ اسٹیمرزاتار لیے، تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل ٹیکسز نے غیرقانونی اور غیرمعیاری اشتہاری ڈیوائسزکے خلاف کارروائی کے دوران ایکسپریس وے اختر کالونی سے 12 ہورڈنگزجبکہ شاہراہ فیصل کی حدود سے 98 پول سائن، شیر شاہ سوری روڈ سے 22 پول سائن، شاہ فیصل زون میں شمع سینٹر سے کورنگی برج تک 20 پو ل سائن اور یونیورسٹی روڈ سے 8 پول سائن اتارے گئے ، علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نصب 3x6 سائز کے 150 بینرز اور اسٹیمرز بھی اتار لئے

متعلقہ عنوان :