ڈبوں میں پکے ہوئے بند کھانے بالخصوص گوشت کھانے سے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت
جمعہ 6 نومبر 2015 13:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈبوں میں پکے ہوئے بند کھانے بالخصوص گوشت کھانے سے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے اس سے پرہیز کیا جائے۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈبوں میں پکا کر بند کیا ہوا 50 گرام گوشت روزانہ کھانے سے کولوریکٹل کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جس سے ان کھانوں کے مضر صحت ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جب کہ ایسے پکے ہوئے لال گوشت سے سرطان کے خطرے کے بھی امکانات موجود ہوتے ہیں تاہم عام طریقے سے گوشت کھانے کے کچھ فائدے بھی اپنی جگہ ہیں۔
برطانوی کینسر ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ گوشت بالکل نہیں چھوڑنا چاہیے لیکن کھانا کم کردیا جائے جب کہ کبھی کبھار بیف برگر وغیرہ کھانا کھا لینا چاہیے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایسا گوشت جس میں کچھ تبدیلیاں لا کر اس کے اسٹور کرنے کی عمر بڑھائی جائے اور اس کے ذائقے کو دھویں، سالن یا نمک لگا کر تبدیل کردیا جائے ایسے گوشت کو پروسیسڈ گوشت کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس طرح یا بار بی کیو کے انداز میں گوشت پکانے سے کینسر پیدا کرنے والے کیمیکل جنم لیتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اہم ممبر ڈاکٹر کرٹ اسٹریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص میں پروسیسڈ فوڈ کے استعمال سے کینسر کے خطرے کا بڑھ جانا اس کی استعمال کی گئی مقدار پر ہوتا ہے جتنی زیادہ مقدار میں یہ گوشت کھایا جائے گا اتنا ہی کینسرکا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 34 ہزار افراد پروسیسڈ کھانے کے استعمال سے کینسرکا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ سگریٹ نوشی سے 10 لاکھ اور شراب نوشی سے 6 لاکھ اپنی جان سے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سرخ گوشت نقصان دہ ہے لیکن اس میں دیگر غذائی خوبیوں کے ساتھ آئرن، زنک اور وٹامن بی 12 بھی موجود ہوتے ہیں جو صحت کے اہم جز ہیں۔ یونیوسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر ٹم کے کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ سرخ گوشت کھانا ہی بند کردیں تاہم اگر آپ زیادہ گوشت کھانے کے عادی ہیں تو اس کی مقدار کم کردیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.