ٹھٹھہ،چھتوچنڈ کے قریب موٹر سائیکل تصادم، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

جمعہ 6 نومبر 2015 22:18

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء ) چھتوچنڈ کے قریب دو موٹر سائیکل کے ٹکر میں ایک شخص جان بحق ، ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو ٹھٹھہ کے قریب چھتو چنڈ روڈ پر دو موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں ارشد ولد گل محمد ماچھی جان بحق ہو گیا ہے ، جبکہ گل اشرف شدید زخمی ہوگیا ہے ․ جوکہ سو نڈا کے رہائشی بتائی جاتی ہیں ، متوفی اور زخمی کی کو سول اسپتال مکلی لایا گیا ۔

(جاری ہے)

جھان ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کرکے زخمی کو علاج مصالج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :