پاکستان انتہائی کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کے ناسور سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،ائیر شو میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے ، دنیا کے کئی ممالک باالخصوص اسلامی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں کافی دلچسپی ظاہر کی ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ کی دوبئی ائیر شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 8 نومبر 2015 22:44
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دوبئی ائیر شوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ کئی ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان اور وفود بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ اس ائیر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ پاک فضائیہ کا سپرمشاق طیارہ بھی اس ائیرشومیں زمینی اور فضائی مظاہرہ کرے گا۔
پاکستان کے وزیر دفاع ، خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار ، رانا تنویر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کے ناسور سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.