علامہ اقبال کے خواب نے قوم کو خواب غفلت سے جگا یا‘ اظہار بخاری
پیر 9 نومبر 2015 13:41
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال ڈے پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین امن کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب نے قوم کو خواب غفلت سے جگا دیا ۔ طلباء علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہیں ۔دنیا 9/11میں امریکہ کی گرتی ہوئی عمارت کو نہیں بھول سکتی، توہم پاکستان کی عمارت بنانے کا خواب دیکھنے والے اقبال کو نہیں بھول سکتے۔
مودی کا موذی پن دیکھ کر دنیا کا پتہ چل گیا ، دوقومی نظریہ کا خواب سچا تھا۔اقبال کے خوابوں کا محل جگمگاتارہے ، اس کیلیے طلباء علم کے چراغ روشن کریں ۔پاکستان کی عمارت بنانے کا خواب دیکھنے والے اقبال کو نہیں بھول سکتے ۔علامہ اقبال، پاکستان اور مسلمان کا اقبال بن گیا۔(جاری ہے)
علامہ اقبال عالم اسلام کے اتحاد کے خواہاں تھے، انہوں نے اپنے زمانے کے مسلمانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے اور باہمی متحد ہو کر ایک ریاست کا شہری بنانے کا خواب دیکھا تھا، ایک ایسی ریاست جس میں مسلمان دین خداوندی کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں گے ۔
حکیم الامت علامہ اقبال کا پاکستان اپنی بقی کیلیے نظام اسلام چاہتا ہے۔ایک خود مختار ریاست پاکستان حاصل کرنے کے بعد مسلمان اقبال کے اس خواب کو فراموش کر چکے تھے جو انہوں نے مسلمانوں کی بہتری کے لئے دیکھا تھا۔ اقبال خدا کے ملک میں خدا کے قانون کی پاسداری چاہتے تھے۔ اظہار بخاری نے کہا علامہ اقبال کا ڈے منانے نہیں ، ان کے اصول اپنانے سے پاکستان کو تقویت ملے گی ۔ آج پاکستان کو پھر علامہ اقبال جیسے امن پسند و اصول پسند انسان کی ضرورت ہے ۔عالم اسلام کی قیادت کا ایوارڈ گلے میں ڈالنے کے لیے علامہ اقبال کی سوچ کو اپنانا ہوگا۔ علامہ اقبال سیکولر ذہن نہیں ، بلکہ ایک کھرے اور سچے اسلامی ذہن کے مالک تھے ۔ خدا و رسول کریم سے والہانہ محبت ان کی شاعری میں کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والے دونظریہ کی بنیاد پر پختہ یقین رکھنے والے کا ایمان تھا کہ اسلام کی صبح طلوع ہونے والی ہے ۔ علامہ اقبال نے اسی سچائی کے اصولوں کو اپنا کر اپنے آپ کو زندہ جاوید بنا لیا ۔ علامہ اقبال نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر بغیر لڑے پاکستان بنایا ۔ تو ہمیں بھی آپس میں لڑے بغیر پاکستان کو بچانا ہوگا ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کی تعلیمات کو نہ صرف عام کیا جائے بلکہ معاشرے میں اقبال کے نظریات اور افکار کو رواج دیا جائے۔ موجودہ دور میں عالم اسلام کی رہنمائی افکار اقبال کی روشنی میں ہی کی جاسکتی ہے۔ حکیم امت کی فکر کا سب سے بڑامآخذ قرآن حکیم تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.