پی سی بی قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کی کارکردگی سے خوش ، معاہدے اور معاوضے بڑھانے کاامکان
پیر 9 نومبر 2015 16:27
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سپورٹ سٹاف کے عہدے کی معیاد میں توسیع دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم ملکی اور غیر ملکی کوچز سے رضامندی لینے کے بعد ان کے ساتھ نئے معاہدے کئے جائیں گے اور ان کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا جاسکتاہے ۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم نے گذشتہ ڈیڑھ سال میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ، کوچز معاہدوں کی توسیع کے مستحق ہیں تاہم وقت آنے پر ان کے معاہدوں اور دستیابی کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل 2014ء میں وقار یونس کو ڈیو واٹمور کی جگہ دو سال کے لئے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ واٹمور کے بعد تین ماہ کے لئے سابق کپتان معین خان کو ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے کوچ بنایا گیا تھا ۔(جاری ہے)
ایشیا کپ میں پاکستان کو فائنل میں سری لنکا نے ہرایا تھا جب کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی تھی جس کے بعد معین خان کے ساتھ محمد حفیظ کو قیادت سے برطرف کردیا گیا تھا جبکہ ظہیر عباس کو بیٹنگ کوچ اور شعیب محمد کو فیلڈنگ کوچ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا ۔
وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان آئےانہیں ماہانہ سولہ لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے ۔ ان کے دور میں پاکستانی ٹیم میں تشکیل نو کا عمل جاری رہا اور کئی نئے لڑکوں کو چانس دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ ابھی کوچز کے معاہدے ختم ہونے میں تقریباً چھ ماہ کا وقت باقی ہے ۔ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ ہے۔ جب وقت قریب آئے گا تو بورڈ آف گورنرز کی مشاروت ہم کوچز سے نئے معاہدے کریں گے۔ پی سی بی نے اپریل 2014ء میں وقار یونس کو ہیڈ کوچ، مشتاق احمد کو سپن بولنگ کوچ، گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ،گرانٹ لوڈن کو فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر بریڈ رابنسن کو فزیو تھراپسٹ، اور شاہد اسلم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا تھا۔ تمام کوچز کو دو دو سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔ وقار یونس اور ان کی ٹیم نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تاہم ٹیسٹ اور ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم نویں نمبر پر ہے ۔ وقار یونس کے کوچ بننے کے بعد پاکستان کو سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دی ۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 0-2 سے ہرایا۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-1 ، سری لنکا کو 1-2 اور اب انگلینڈ کو 0-2 سے ہرایا۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو سری لنکا نے 1-2 ، آسٹریلیا نے0-3، نیوزی لینڈ نے 2-3، نیوزی لینڈ نے نیوزی لینڈ میں 0-2 سے شکست دی۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو 0-3 ، پاکستان نے زمبابوے کو 0-2 ، سری لنکا کو 2-3 اور زمبابوے کو 1-2 سے مات دی ۔ ٹی ٹونٹی میں وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 0-1سےشکست دی۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز 1-1 برابر رہی۔ زمبابوے کو 0-2،سری لنکا کو0-2 اور دوماہ قبل پھر زمبابوے کو 0-2 سے شکست دی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.