آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د ہیں، سردار یعقوب
پیر 9 نومبر 2015 16:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاک چائنا کلب کے وفد نے کلب کے سرپرست اعلیٰ مہتاب الدین چاؤلہ اور صدر جاوید رشید اصغر آرائیں کی قیادت میں آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں کلب کے چیف ایڈوائزر ہانگ چن کیانگ(Huang Junqiang) ، سیکریٹری جنرل خالد اقبال خان، لیڈیز ونگ کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت، عادل جاوید، عفاف آرائیں، رئیس خان و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ملکی اور غیر ملک سرمایہ کار آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا گیا ہے اور اس وقت آزاد کشمیر میں شرح خواندگی 75 فیصد سے زیادہ ہے اور امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، کلب کے سرپرست اعلیٰ مہتاب الدین چاؤلہ نے کہا کہ ٹاؤل انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے، حکومت صنعتکاروں کو ریلیف فراہم کرے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.