رابطہ کمیٹی نے میرپور خاص کے 8 سابق ذمہ داروں کو تحریک سے خارج کر دیا
پیر 9 نومبر 2015 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے میرپور خاص زون کے آ ٹھ سابق ذمہ داروں اور کارکنوں کو تحریک سے خارج کر دیا ۔ میرپور خاص سٹی کے رئیس احمد خان ، خلیق احمد خان شفیق احمد خان ، بلدیاتی امیدواروں محمد یوسف ، اسلم قریشی اور التجا خان سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک کی پالیسی اور فیصلے کے خلاف عمل کرنے اور تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر ایم کیو ایم میرپور خاص زون کے آٹھ سابق ذمہ داروں اور کارکنوں کو تحریک سے خارج کر دیا ہے ۔
ایم کیو ایم سے خارج کئے جانے والوں میں میرپور خاص کے سیکٹر سی کے سابق انچارج خالد راشد ، سابق یونٹ انچارج محمد اکبر ، یونٹ A 4 کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد ارشد ، سیکٹر بی یونٹ 3/A کے کارکن احسان الحق ، سیکٹر A یونٹ 2/B کے کارکن محمد اکرم عرف کامران ، سیکٹر B یونٹ 3/A کے الیکشن سیل ممبر مظہر علی ، سیکٹر B یونٹ3/A کے کارکن منظر علی اور یوسی 5 کے سابق یوسی ناظم محمود اقبال شامل ہیں ۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں میرپور خاص کے رئیس احمد خان ، خلیق احمد خان ، شفیق احمد خان ، وارڈ نمبر 6 ، وارڈ نمبر 7 کے امیدوار محمد یوسف ولد عبدالحمید ، امیدوار برائے وارڈ نمبر 5 اسلم قریشی ولد یاسین قریشی اور امیدوار برائے وارڈ نمبر 9 التجا خان ولد محمد رضا خان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.