انٹیرئیر پاکستان ایکسپو کا دوسرا روز ، 45 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
پیر 9 نومبر 2015 16:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی دارلحکومت میں جاری اپنی طرز کی پہلی فرنیچر نمائش انٹیرئیر پاکستان ایکسپو کے دوسرے روز 45ہزار سے زائد افراد کی بھر پور شرکت ، میلے کے دوسرے روز آنے والے حاضرین میں سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے منعقد کیے گئے انٹیرئیر پاکستان ایکسپو کا دوسرا روز انتہائی کامیاب رہا جس میں جڑواں شہروں کے علاوہ دیگر علاقوں سے آئے ہوئے تقریباً 45ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور نمائش میں رکھی گئی فرنیچر مصنوعات ، ہنرمندوں کی کاریگری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔(جاری ہے)
ایکسپو کے دوسرے روز مقامی ہوٹل میں پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری سے وابستہ تقریباً تمام چنیدہ اداروں نے اپنے اسٹالز کا اہتمام کیا اور نمائش میں آنے والے شہریوں کو رعائتی قیمتوں پر فرنیچر مصنوعات پیش کیں۔
تین روزہ انٹیرئیرپاکستان نمائش کا اہتمام ملک بھر کے فرنیچر انڈسٹری سے وابستہ اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فرنیچر کونسل نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں کیا ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان فرنیچر کونسل کے سربراہ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس بار انٹیرئیر پاکستان وفاقی دالحکومت میں پہلی بار منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی برادری کے نمائندوں ، سفیروں اور وفاقی حکومت کے اہم اداروں کو فرنیچر انڈسٹری کے حوالے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی فرنیچر ایکسپورٹ اس وقت معیار کے حوالے سے بہت کم ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ نمائش میں پیش کی گئی مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ملک کے تقریباً تمام بڑے فرنیچر ساز اداروں ، انٹیرئیر ڈیزائینز اور عمارتی حسن سے وابستہ اداروں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جہاں ہر طرح کی اشیاء دستیاب ہیں۔ ان کے اندازوں کے مطابق جڑواں شہروں سمیت دوسروں علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش کے دوسرے روز پاکستان میں سفارتی حلقوں سے وابستہ غیر ملکی عہدے داران، فرنیچر ساز اداروں کے نمائندوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.