سند ر اسٹیٹ لاہور میں محنت کشوں کا قتل عام لیبر قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ،لیاقت ساہی
پیر 9 نومبر 2015 17:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے سند رانڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں فیکٹری زمین بوس ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاقتیں پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہے خصوصاً محنت کش طبقے کا ایک مخصوص ٹولہ استحصال کر رہا ہے بلکہ ان کو دستور کے تحت دیئے گئے حقوق سے بھی محروم کر رہاہے اور پبلک وپرائیویٹ سیکٹر میں لیبر قوانین کی روشنی میں ہیلتھ اور سفٹی پر بھی عمل درآمد کرنے کے بجائے خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
سند ر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور جیسے پہلے بھی ملک بھر میں واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا بلکہ مشرف کی آمرانہ دور میں تمام اداروں میں محنت کشوں پر ٹھکیداری نظام کو جبری مسلط کرکے ان کو نہتے کرکے مسلسل قتل کیا جا رہاہے اس کی واضح مثال سندر فیکٹری میں روزانہ دو سو رپے دہاڑی پر مزدوروں کی ہلاقتیں ہیں جن سے آٹھ گھنٹے کے بجائے بارہ گھنٹے جبری کام لیا جا تا تھا جو کہ نہ صرف ملک کے دستور کی خلاف ورزی ہے بلکہ آئی آر اے کی بھی صریحاً خلاف ورزی تصور کی جا رہی ہے اور تمام اداروں میں ٹھکیداری نظام کو ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی سطح پر کوئی آواز موجودہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں نہیں اٹھا رہی بنیادی طور پر تمام سیاسی پارٹیوں پر جاگیر داروں اور سرمایہ دار طبقہ قابض ہو چکا ہے جس کی وجہ سے محنت کش طبقے کے جائز حقوق کیلئے بات کرنے سے استحصالی قوتیں کے مفادات کو ٹھیس پہنچتی ہے اس لئے اداروں میں بد ترین سطح پر محنت کشوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اگر سند ر انڈسٹریکل اسٹیٹ لاہور کی فیکٹریوں میں آئی آر اے کی روشنی میں ٹریڈ یونین کی رجسٹریشن ہو تی تو ان کی قیادت ہیلتھ اور سیفٹی پر عمل درآمد کرواتی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.